اسلام آباد: اسحاق ڈار کو ٹاک شوز میں مدعو کرنے، میڈیا کوریج دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پیمرا کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کے اشتہاری ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم ہونے کے باعث بڑی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کے اشتہاری ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری ملزم ہونے کے باعث بڑی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ پاکستان کی عدالتوں سے مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا موقف ہے کہ وہ علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں، اس لیے پاکستان واپس نہیں آ سکتے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آنے سے تو قاصر ہیں۔ تاہم وہ باقاعدگی سے پاکستان کے ٹی وی چینلز پر حاضر ہو کر پاکستان کی معیشت اور سیاست سے متعلق اپنے رائے اور تجزیے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایک اشتہاری ملزم کو ٹی وی چینلز پر نا تو مدعو کیا جانا چاہیئے۔ نہ ہی ایسے کسی شخص کو کسی قسم کی میڈیا کوریج دی جانی چاہیئے۔ تحریک انصاف کے اعتراض کے بعد پیمرا نے ایکشن لیتے ہوئے اسحاق ڈار کے کسی بھی قومی ٹی وی چینل کے پروگرام شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اب کوئی ٹی وی چینل کوریج نہیں دے پائے گا۔