اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے۔
وفاقی وزراء پرویز رشید اور اسحاق ڈار نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا اور انہیں سینٹ کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اگلے مرحلے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے چیئرمین سینٹ کے انتخابات سے الگ رہنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ حلف اٹھانے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ حکومتی امیدوار کو ووٹ دینا ہے یا اپوزیشن امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے۔