وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چالیس ارب روپے کے ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر لگائے گئے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ کتے بلیوں کی خوراک پر ٹیکس لگایا ، پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنانے والے پیسے بھی دیں۔ پی آئی اے کی نجکاری پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا جواز پیش کیا وہ کہتے ہیں نئے ٹیکس درآمدی اشیاء پر لگائے گئے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ نئے ٹیکسز پر تنقید کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار غصے میں آ گئے اور بولے ہاں کتے ، بلیوں کی خوراک پر ٹیکس لگایا۔ پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں کو پیسے بھی دینا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کیلئے جاری کیے گئے آرڈیننس کا دفاع کیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قومی ائر لائن کی نجکاری پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔