میلبورن: آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں مسلح نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جب کہ واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلبورن میں برائیٹن کے پوش علاقے کی عمارت میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر کے خاتون کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر کے خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ آسٹریلوی پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کا نام یعقوب خیری ہے جو 29 سالہ صومالی نژاد آسٹریلوی شہری ہے۔ ادھر داعش نے فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے جنگ میں مصروف اتحادی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی کے تحت یہ حملہ کیا گیا۔