بغداد: عراق میں حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی کاٹ دی جس کے بعد داعش کے جنگجو موصل میں مکمل طور پر عراقی افواج کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج اور ملیشیا کی داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے اور حکومتی فوج نے موصل کے زیادہ تر مشرقی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی حامی ملیشیا نے موصل میں داعش کی آخری سپلائی لائن بھی منقطع کر دی ہے جس کے بعد داعش کے جنگجو مکمل طور پر عراقی فورسز کے گھیرے میں آ گئے ہیں لیکن جنگجوؤں کی جانب سے بھی شدید مزاحمت جاری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنے سے 40 افراد ہلاک
ادھر کرد فورسز نے موصل سے کچھ دوربشیقا قصبے پر کنٹرل حاصل کرنے کے بعد اپنی پیش قدمی روک دی ہے جب کہموصل سے 50 کلومیٹر دور تل افار پر قبضے کے لئے بھی لڑائی جاری ہے۔