امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ داعش نےپاکستان،افغانستان اور عراق سےنوجوانوں کو بھرتی کی کوششیں تیزکردیں ہیں۔
ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمر ٹوٹنے کے بعد داعش اب جنگجوؤں کی بھرتیوں کے لیےدیگرعلاقوں کا رُخ کررہی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ امریکا اور اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ میں داعش کی کمر توڑدی ہے،اب امریکا شامی پناہ گزینوں کےلیےمشرق وسطیٰ میں محفوظ زون قائم کرےگا۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کی امریکاسےمزید افواج بھیجنے کی اپیل کی ہے۔