عراق میں داعش کی خودساختہ مملکت کے آخری گڑھ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ نینویٰ میں آپریشن کمانڈر عبدالامیر رشید یار اللہ نے آج اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز نے قدیم موصل میں تاریخی جامع مسجد نوری، الحدباء مینار اور السرجخانہ کو آزاد کرالیا ہے۔ یاد رہے کہ مسجد النوری وہ مقام ہے جہاں سے ابو بکر البغدادی نے 2014 میں اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا، مسجد النوری کو آزاد کرانے کے بعد موصل شہر پر داعش کا تین سالہ قبضے کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عراقی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ موصل میں کوئی بھی علاقہ داعش کے زیر قبضہ نہیں رہا ہے۔ نوری مسجد کو تقریباً 850 سال قبل زنگی سلطان، نور الدین زنگی نے تعمیر کروایا تھا۔