counter easy hit

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ میں داعش رہنما 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں داعش کا مقامی رہنما 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا، دوسری جانب افغان فورسز کی صوبے ہرات میں کارروائی کے دوران طالبان کا مقامی گورنر بھی ہلاک ہوگیا۔

ISIS leader killed in US drone attack in Afghanistan, including 2 partners

ISIS leader killed in US drone attack in Afghanistan, including 2 partners

افغان حکام کے مطابق ننگرہارمیں داعش کے خلاف امریکی فورسز نے فضائی کارروائی گزشتہ دوپہرکی۔ صوبے ہرات میں افغان فورسز کی کارروائی میں طالبان کا مقامی گورنر 2 ساتھیوں سے سمیت مارا گیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، لوگر، تخار اور پکتیکا میں ہونے والی کارروائی میں24 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے۔ علاوہ ازیں افغان حکام نے بتایاہے کہ رواں ہفتے میں باغیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی اور پولیس اہل کاروں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 100 ہوگئی ہے۔ ادھر مشرقی صوبے ننگرہارکے صوبائی گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق برف کی سل پر ملا رقیب اور سید ملا جان کے اہل خانہ کے درمیان تنازع کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملا رقیب کے خاندان کے 3 مرد اورملا سید جان کے خاندان کی ایک خاتون ہلاک ہوگئی، واقعے کا اصل ذمے دارشخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website