دمشق:شام کے تاریخی شہرتدمر(پلمیرا) پرداعش کے شدت پسندوں نے دوبارہ قبضہ کرلیاجب کہ جھڑپوں میں 100 شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔
روسی جنگی طیاروں نے شدت پسندوں پرشدید بمباری کی جس کی باعث جنگجو کچھ وقت کے لیے پسپا ہوکر تدمر کے مضافات میں چلے گئے لیکن تھوڑی دیر بعد شدت پسندوں نے تدمر پر دوبارہ مکمل طور پر قبضہ کرلیا۔ داعش نے ایک بار پھر تدمر شہر کے تاریخی مقامات پرحملے کرکے انہیں تباہ کرناشروع کردیا ہے۔شام کے حالات پرنظررکھنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں اور حکومت نوازفوجیوں کے درمیان تدمرکے مرکزمیں خوں ریزجنگ ہوئی ہے جس میں100شامی فوجی ہلاک ہوگئے۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق تدمرپرداعش کے4 ہزارشدت پسندوں نے حملہ کیاتھا۔ دوسری طرف شامی فوج کی حلب کے جنوب مشرقی علاقے میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔فورسزنے حلب کے ضلع مادی پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق15نومبرسے حلب کے مشرقی علاقے میںجاری لڑائی میں اب تک 413 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق تدمر میں روسی جنگی طیاروں کی بمباریسے 3000 داعش شدت پسند مارے گئے۔