برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔
ISIS scheme that Chemical attacks in UK, Security agencies
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکورٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسندتنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے پاس ان حملوں کی صلاحیت موجود ہے جو اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں استعمال بھی کرچکی ہے ۔سیکورٹی وزیر بین وولیس نے کہا کہ ان ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ القاعدہ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیم دوبارہ سر اٹھار ہی ہے ۔سیکورٹی وزیر نے برطانوی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے چوکنا رہیں ۔ اپنے درمیان موجود مشتبہ افراد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں فوری اطلاع دیں ۔