بغداد (یس ڈیسک) عراق اور شام میں بر سرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کر دیں گے۔
دولت اسلامیہ کے جنگجو کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم امریکا، فرانس بیلجیئم، کردستان اور یورپی ممالک میں حملے کرے گی اور وہاں کار بم دھماکے کئے جائیں گے کیونکہ یہ ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ داعش کے جنگجو امریکی اور جاپانی شہریوں سمیت متعدد افراد کے سر قلم کر چکی ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر داعش کے خلاف جنگ بند نہ کی گئی تو مزید افراد کے سر قلم کئے جائیں گے۔