counter easy hit

کینیڈا کی معروف شخصیت نے پاکستان پہنچے ہی اسلام قبول کر لیا

لاہور( نیوز ڈیسک) معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں اپلوڈ کیں اور مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔روزی نے اپنے طویل کیپشن میں لکھا کہ

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

 

2019 ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے لیے۔انہوں نے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ تکلیف اور غم و غصے کی حالت میں ہمیشہ خدا سے شکایت کی کہ ’آزمائش کے لیے میں ہی کیوں؟انہوں نے لکھا کہ ’میں نے روحانیت میں اپنے خوف کا حل تلاش کیا اور اپنے مذہب سے 4 سال قبل دوری اختیار کی۔بلاگر نے لکھا کہ میں اپنی زندگی میں غصے اور تکلیف سے نجات چاہتی تھی کہ قدرت نے مجھے پاکستان بھیجا جہاں مجھے اپنی منزل مل گئی۔انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 10 سال میں نے مسلم دنیا میں گزارے اور یہاں مجھے جو چیز سب سے زیادہ ملی وہ سکون تھا۔روزی نے لکھا کہ بدقسمتی سے اسلام کو دنیا میں غلط معنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔روزی کا کہنا تھا کہ اسلام کے اصل معنی امن، انسانیت اور یکسانیت و برابری کے ہیں۔روزی کا کہنا تھا کہ میں اب باضابطہ طور پر مسلمان ہوگئی ہوں۔اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

ISLAM, EMBRACED, BY, CANADIAN, CITIZEN, ISLAM, IS, GREAT, RELIGION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website