counter easy hit

اسلام، پاکستان سے امتیازی سلوک ہو رہا ہے، علمائے کرام

نوجوانوں میں فہم دین نہیں، اغیار کی سازشوں کو سمجھ کر جواب دینا ہو گا روزنامہ دنیا سے مفتی منیب الرحمن، مفتی زبیر اور اقبال احمد رضوی کی گفتگو

Islam, The discriminatory treatment is being woth Pakistan, scholars

Islam, The discriminatory treatment is being woth Pakistan, scholars

کراچی: لندن میں حالیہ دہشت گردی میں مسلمانوں کا نام آنے اور بعض دیگر عالمی سطح کے دہشت گردی کے واقعات میں بھی مسلمانوں اور پاکستانیوں کا نام آنے پر ممتاز علمائے کرام نے اپنے مجموعی ردعمل میں کہا ہے کہ نئی نسل میں فہم دین کی کمی،اغیار کی سازشیں، اسلام اور پاکستان سے امتیازی سلوک نے عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا ہوا ہے ۔ یہ اسلام کو بدنام کرنے کا کھیل ہے ۔ ہمیں ان سازشوں کو سمجھنا ہوگا ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ جب بھی عالمی سطح پر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو یہ خدشہ سر اٹھاتا ہے کہ کہیں اس میں کسی مسلمان کو ملوث نہ کر دیا جائے ۔ اور یہ بھی کہ وہ مسلمان کہیں پاکستانی نہ ہو ۔

مفتی زبیر نے کہا کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث ہو جانے والے نوجوانوں میں فہم دین کی کمی ہے ۔ یہ نوجوان اسلام کے حقیقی تصور سے بہت دور ہیں۔ مسلم نوجوانوں کو متعلقہ ملک کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے ۔ اغیار کی سازشوں کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے ۔ داعش جیسی قوتوں کو غیروں نے بنایا اور فنڈنگ کی۔ مذہبی انتہا پسندوں نے ان نوجوانوں کو جنت اور حوروں کے چکر میں ڈال کر اپنے مقاصد حاصل کیے ۔ دہشت گردی کا اسلام اور شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔

شیعہ عالم احمد اقبال رضوی نے کہا کہ دین اسلام میں جاذبیت اور کشش ہے ۔ اسی کشش کا فائدہ اٹھاکر مغربی قوتیں ہمارے بعض نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ پوری دنیا اور خاص طور پر اسلامی ممالک میں دہشت گردی مغربی قوتوں نے شروع کی۔ طالبان، القاعدہ اور داعش کے تانے بانے مغرب سے ملتے ہیں ۔ امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک ان کی معاونت کرتے ہیں ۔ یہ طاقتیں مسلمانوں اور خاص طور پر نوجوانوں میں عقیدے کے نام پر شیطانی کھیل شروع کرا چکی ہیں۔ انتہا پسندی کی نہ بجھنے والی آگ لگائی جاچکی ہے ۔ عالم اسلام کو متحد ہوکر مغربی سازشوں کا جواب دینا ہوگا ۔ اسلام عام انسانوں کی فلاح کے لیے آیا ہے ، بربادی کے لیے نہیں۔ جنہیں اسلام کے بارے میں کچھ معلوم نہیں وہ اسلام کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website