کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو حراست میں لے لیا ، دونوں بنکاک سے فون سمگل کر کے راولپنڈی میں فروخت کرتے تھے
اسلام آباد: بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بنکاک سے آنے والے مسافروں کے سامان سے 211 سمارٹ فون برآمد کر لئے ہیں ۔ ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کسٹم حکام نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بینکاک سے آنے والی پرواز کے دو مسافروں کے سامان سے 211 سمارٹ فونز برآمد کرلئے ۔ ملزم موبائل فون بینکاک سے سمگل کر کے راولپنڈی میں فروخت کرتے تھے ۔ کسٹم حکام نے سمارٹ فونز قبضے میں کر دونوں مسافروں اور انہیں لینے کیلئے آنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔