اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں طالبات کو یونیورسٹی لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 19 طالبات زخمی جبکہ ایک موٹرسائیکل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علائو الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
حادثہ ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل پر پیش آیا، سیف سٹی کیمروں میں حادثے کی فوٹیج دیکھ کر پولیس نے فوری رسپانس دیا اورموقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ حادثے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔