اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر )کیوکشن پاکستان فیڈریشن کے زیر اھتمام بیلٹ پرموشن مقابلوں کا انعقاد ھوا جس میں دنیا کے سب سے خطرناک ترین مارشل آرٹس کیوکشن کا عملی مظاہرہ کیا گیا چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر راجہ خالد،سینئر جرنلسٹ شکیل اعوان ، گرینڈ ماسٹر شیہان ھدایت اللہ خان ،شیہان انتخاب عالم ،راجہ محمّد مجاہد ،خالد قریشی ،قیصر خان ،راجہ اجمل ایڈ ووکیٹ،چیئرمین لبیرونگ پی ٹی آئ زاھد خان ،خالد بھٹی ایڈ ووکیٹ،محمّد ساجد ،محمّد بلال ،محمّد اعجاز،سلیم خان ، محمّد عتیق ،ریحان احمد اور دیگر نےخطاب میں کہا کہ کیوکشن مارشل آرٹس پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ھے کیوکشن مارشل آرٹس نوجوان نسل میں ذاتی دفاع کے جذبہ کو فرو غ دیتا ھے جس سے پلیرزکو دفاع کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھتا ہے سی ای او راجہ فٹنس جم اور مارشل آرٹس سینٹربحریہ ٹاؤن اسلام آبادکو مارشل آرٹس میں شاندار کامیابیوں پر شیہان ھدایت اللہ خان فرزند بانی کیوکشن پاکستان مرحوم انعام اللہ خان کی تاریخی بلیک بیلٹ پیش کی گئی اور کہا کہ پاکستان میں اس اعزاز کے حقیقی وارث گرینڈ ماسٹر راجہ خالد ہی ھیں مقرر ین نے خطاب میں کہا کہ “کیوکشن” “حتمی سچائی”. خود کو بہتری، نظم و ضبط اور سخت تربیت کے فلسفہ کا نام ھے مہمان خصوصی شکیل اعوان نے کہا کہ مارشل آرٹس سےنوجوان معا شرہ کا مفید فرد بن سکتے ھیں .کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی سے ثابت ھوتا ھے کہ ہم عالمی مقابلوں میں میڈل جیت کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر سکتے ھیں شاندار کارکردگی پر بلیک بیلٹ سلیم خان ، محمّد عتیق ،ریحان احمد محمّد بلال کو نقد کیش پرائز میڈل جبکہ محمود اقبال،محمّد مہروز ،محمّد طلال ،ملک الله یار ،ملک احمد ،عزا نظیر ،فراز احمد ،ارباب مصطفیٰ ،محمّد عمر ،فیحیٰ خاور ،سرمد صہیب ،محمّد صدیق ،عروج ادریس ،مریم ثانی ،حامد اقبال،عشاء پرویز ،اذان اختر ،علی صا ئم ،سحر اسماعیل ،مہر اسما عیل ،اریبہ خان ،زینیہ خان ،فواد نعیم ،طلحہ طاہر ،صائم طاہر ،احتشام فضل کو بیلٹ پرموشن مقابلوں میں کامیاب قرار دے کرپرموٹ کر دیا گیا ، گرینڈ ماسٹر شیہان ھدایت اللہ خان نے کھلاڑیوں کا فزیکل ،سکلل ،سپیڈا سٹمنا،تکنیک کا مشاہدہ کیا اور جددید تکنیک بتائیں ،،،،