وفاقی ترقیاتی ادارہ غیرقانونی طور پر بنائے گئے مدارس کے خلاف متحرک ہو گیا ہے، سیکٹر جی الیون میں بنے ایک مدرسے کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس اور انتظامیہ سے مدد کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے غیر قانونی مدارس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں جی الیون میں قبرستان کی اراضی پر بنائے گئے مدرسے کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو تعاون کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مدرسہ قبرستان کی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے، پچیس کنال کی اراضی قبرستان کے لئے مختص کی گئی، جس پر مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے۔