اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سی آئی اے پولیس نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خصوصی انتظامات کرلئے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ایس پی انویسٹیگیشن زبیر شیخ کی طرف سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں میں قیمتی زیورات اور نقدی وغیرہ نہ رکھیں اور اپنے گھریلو ملازمین کا ریکارڈ فنگر پرنٹ سمیت متعلقہ تھانوں میں جمع کرائیں۔ چھٹیوں کے دوران آبائی علاقوں میں جانے سے قبل مقامی تھانے کا آگاہ کریں تاکہ آپ کے گھروں کی حفاظت کی جا سکے ۔اپنے محلہ کمیٹی کے ذریعے سٹریٹ گارڈز کا اہتمام کیا جائے۔