اسلام آباد……سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف سمندری رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت یکم فروری جبکہ کارکے پاور ریفرنس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی خلاف سمندری اور کارکے ریفرنس کیسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کی۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر طارق بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سمندری رینٹل پاور ریفرنس میں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے۔کارکے رینٹل پاور ریفرنس میں گوہان کے بیانات سے متعلق دستاویزات جمع کرنے کے لیےوقت دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سمندری رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔عدالت نے کارکے ریفرنس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کی ۔