تحریک انصاف کا وفد چودھری سرور کی قیادت میں آج پاکستان عوامی تحریک کے مرکز پر عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کرے گا۔
لاہور: اسلام آباد کے دھرنے کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات آج ہوں گے۔ دھرنے میں شرکت کے حوالے سے معاملات طے کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا وفد آج ڈھائی بجے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی قیادت میں میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری عوامی تحریک سے دھرنے کے معاملات پر مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں دھرنے کے حوالے سے باہمی تعاون کا میکانزم طے کیا جائے گا۔