counter easy hit

آئی ایم ایف کا دباؤ: 40 ارب روپے ٹیکس کا منی بجٹ تیار

IMF

IMF

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے سکتا ہے، منی بجٹ میں امپورٹڈ کھانے پینے کی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی ساتھ امپورٹڈ چاکلیٹ، دودھ، بیکری مصنوعات پر بھی ڈیوٹی بڑھ سکتی ہے، بجٹ میں ٹی وی، فریج اور دیگر برقی آلات پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کی طرف سے منی بجٹ کی کل منظوری دیئے جانے کا امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس 26 دسمبر کو ہونا ہے۔

ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کھانے پینے کی امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ اشیاء پرٹیکس بڑھا نے سے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا ۔ امپورٹڈ بسکٹ اور چاکلیٹ کونسا غریب آدمی خریدتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کے لئے بسکٹ اور مکھن روزانہ امپپورٹ ہوتا ہے ۔ امپورٹڈ بیکری آئٹم کھانے والا کچھ ٹیکس دے تو کونسی قیامت آ جائے گی۔