counter easy hit

اسلام آباد: جاں بحق نوجوان کے ورثا کا احتجاج ختم

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے ورثا نے احتجاج ختم کردیا، سڑک سے لاش اٹھاکر لے گئے ، پولیس نے کل تک ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

Islamabad: End protests died young families

Islamabad: End protests died young families

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے مشتعل ہوکرفائرنگ کے مقام پرلاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلاکرٹریفک بلاک کردی ۔ مظاہرین نےحکومت سے ذمہ دار اہل کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تازہ ترین واقعہ اسلام آباد میں آئی ٹین میں پیش آیا جہاںآج صبح 4 بجے پولیس اہلکاروں نے کار کو مبینہ طور پر رکنے کا اشارہ کیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان تیمور ریاض جاں بحق ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تیمور کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ۔ واقعے کیخلاف مشتعل لواحقین نےٹائروں کو آگ لگائی اورتوڑ پھوڑ کی ۔مظاہرین نے پولیس ناکے پر لگایا گیا کیمپ بھی جلادیا ۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مقتول کے ماموں کا کہنا ہے کہ پولیس نےکہا اہلکار پکڑلیامگر ملوا نہیں سکتے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website