اسلام آباد: ستارہ مارکیٹ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا مالک جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعہ کے بعد تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔

Islamabad firing, hotel owner died
یس اردو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں 2 موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ہوٹل میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کےمطابق ہوٹل مالک کو 3 گولیاں سینے اور ایک پیٹ میں لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر بھتہ خوری کی کارروائی معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب مارکیٹ میں ہوٹل مالک کی ہلاکت کے بعد تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، تاجروں نے احتجاجی طور پر مارکیٹ بندکی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔








