اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر ایف 8 میں غیر ملکی صحافی ماریہ گلونینا جو برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں بیورو چیف تھیں کی لاش گھر سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے خاتون صحافی کی لاش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون صحافی ماریہ گلونینا جن کا تعلق روس سے ہے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کیلئے کام کرتی تھیں اور پاکستان اور افغانستان کی بیورو چیف تھیں کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون صحافی کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ روسی سفارت خانے نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے جب رابطہ کریں گے تو حکومتی سطح پر لاش کو روسی سفارت خانے کے حوالے کیا جائیگا۔