اسلام آباد (یس ڈیسک) سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وسیم سجاد کا فارم ہاؤس چک شہزاد میں ہے، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو گھر میں باندھ کر ڈکیتی کی اور گھر سے لاکھوں روپے کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کے وقت وسیم سجاد گھر میں موجود تھے۔ واقعہ کے بعد آئی جی اسلام آباد طاہر عالم پولیس کی بھاری نفری سمیت وسیم سجاد کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی طاہر عالم نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ ہے، تفتیش کر رہے ہیں۔