نجی سکولوں کی جانب سے وفاق کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے فیسوں میں اضافہ کو درست قرار دینے کی اپیل کی گئی تھی
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ وفاق نے 23 ستمبر 2015 کو نجی سکولوں کو فیسوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت جاری کی تھیں ۔ فیسوں میں اضافہ واپس نہ لینے کے خلاف طالب علموں کے والدین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ نجی سکولوں نے وفاق کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے فیسوں میں اضافہ درست قرار دینے کی درخواستیں دائر کیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دلائل مکمل ہونے پر 10سے زائد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ نجی سکولوں کی جانب سے شاہد حامد اور عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کئے ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں کو فیسوں میں اضافے کیلئے حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں