اسلام آباد: ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اس دن کے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار عبد الوحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے
کے لیے تشہیری مہم جاری ہے، لہذا اس کو روکا جائے کیونکہ یہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں۔عدالت نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات پر منانے سے روکتے ہوئے سوشل میڈیا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر فوری طور پر ویلنٹائن سے متعلق تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب عدالت نے 10 دن میں وزارت اطلاعات، وفاق، چیئرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے ویلنٹائن ڈے کی مہم کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔