اسلام آباد……پولیس ناکے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل زاہد اکبر دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق زاہد اکبر 12 فروری کو اسلام آباد میں آئی جے پی ناکے پر2 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔
فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل امتیاز شہید جبکہ ایک ایف سی کا اہلکار اور ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہوئی تھی ۔ زاہد اکبر کو کمر پر گولی لگی تھی اور وہ پمز میں زیر علاج تھا،تاہم آج وہ دم توڑ گیا ۔