اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کی قومی مصالحت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ کی طویل عرصے بعد اسلام آباد آمد کے سلسلے میں شانداراستقبال کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ اس مقصد کیلئے شاہراہوں کو خیر مقدمی اور پاک افغان دوستی کے پوسٹرز اور پاک افغان پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کی عوام ان کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام سمجھتے ہیں کہ اس دورے سے ترقی ، خوشحالی، تجارت اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں میں انھیں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری نسلیں ساتھ گزری ہیں اور جب افغان یہاں آئے تو پاکستانی عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ افغانستان کو بھی ترقی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انشااللہ یہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
Speaker National Assembly Asad Qaiser welcomes Dr. Abdullah Abdullah @DrabdullahCE to Pakistan. pic.twitter.com/v3b5wmPmkn
— Shahid Khan (@Shahid_Khan_Blo) September 26, 2020