اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر ایم کیوایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا راؤنڈ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے ۔گذشتہ روز متحدہ کے وفد نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان مذکرات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
گذشتہ روز فضل الرحمان اپنے مشن میں خاصے سرگرم نظر آئے اور متحدہ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کرواڈالی ، اس ملاقات سے متحدہ کو ایک کمیٹی کی صورت میں تسلی مل گئی جو کراچی میں رینجر زآپریشن پر متحدہ کی شکایات کا جائزہ لے گی۔
جبکہ فاروق ستار کا بھی کہنا ہےکہ ان کی جماعت نے آپریشن روکنے کی بات نہیں کی ۔ادھر مذاکرات میں شریک وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم تمام پارلیمانی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔