اسلام آباد(رپورٹ ؛ اصغر علی مبارک) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ماڈل ٹاون ھمک کے کمیونٹی ھال میں کراٹے سپورٹس کلنیڈر آئندہ سال کے مقابلوں کی تقریب رونمائی منقعد ہوئی تقریب رونمائی میں مہمان خصوصی پاکستان میں جدید مارشل آرٹس کی پہچان چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد ،اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق، کراٹے کی شان پاکستان کے قابل فخر کراٹے پلئیر( تمغہ امتیاز) سنئیر نائب صدرپرائیڈ آف پرفارمنس فرمان احمد ، سینئر نائب صدر چودھری صاحب ،جنرل سکیرٹری اویس رشید مغل،بانی صدر ساوتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوس ایشن اصغر علی مبارک ،ایڈووکیٹس مس طاہرہ بانو مبارک ،مس عظمیٰ مبارک ،عظمت علی موجود جبکہ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر ، چیئرمین اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن قاضی ضیاء الحق ، چیف ریفری نسیم قریشی ،جنرل سکیرٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن عندلیب سندھو کے پیغامات موجود تھے کراٹے کی شان پاکستان کے قابل فخر کراٹے پلئیر( تمغہ امتیاز) سنئیر نائب صدرپرائیڈ آف پرفارمنس فرمان احمد “پانچ بار جنوبی ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ فرینڈ احمد نے کہا کہ تمام سطحوں پر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی کوششیں کی جائیں گی.
” انہوں نے کہا کہ ہم کھیل کے فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے اسلام آباد میں کھیلوں کے کیلنڈر کےافتتاح کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےمہمان خصوصی پاکستان میں جدید مارشل آرٹس کی پہچان چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد نے کہا کہ پاکستان کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں جس کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کھیلوں کا کیلنڈر دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے لیے مشعل راہ ثابت ھوگا ،بانی صدر ساوتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹس ایسوس ایشن اصغر علی مبارک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراٹے کی شان پاکستان کے قابل فخر کراٹے پلئیر( تمغہ امتیاز) سنئیر نائب صدرپرائیڈ آف پرفارمنس فرمان احمد نوجوان نسل کے لیے ہمت و عزم کا نشان ھیں پاکستان میں جدید مارشل آرٹس کی پہچان چیئرمین کیوکشن پاکستان فیڈریشن گرینڈ ماسٹر شیہان راجہ خالد جیسی شخصیات پاکستان میں کھیلوں کو ترقی دیکر عالمی سطح پر پاکستان کا روشن چہرہ اجاگر کر سکتے ھیں