راولپنڈی (رپورٹ ؛اصغر علی مبارک سے )وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرراولپنڈی میں موٹر سائیکل ایمبولیس سروس کا آغاز هو گیا راولپنڈی میں موٹر سائیکل ایمبو لنس سروس کا دو شفٹوں میں باقائدہ آغاز کیا گیا ھےبانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدلرحمان کی زیر نگرانی راولپنڈی شہر کے18 اہم مقامات نواز شریف پارک ،کمیٹی چوک،ٹرانسفامر چوک،علی نواز چوک،صدیقی چوک،فوارہ چوک،بائیو پمپ رینج روڈ،جی پی او چوک،مندی موڑ،چوڑ چوک، چونگی نمبر22، عسکری7اڈیالہ روڈ ، گلزار قائد، عمار چوک،مورگاہ، ٹی چوک کار چوک ،بسکٹ فیکٹری اور ڈسپنسری گرانڈ میں دو دو مو ٹر سائیکل ایمبو لینسیں کھڑی کر دی گئی ہیں جو ایمر جنسی کی صورت میں شہریوں کو ریسکیو کی خدمات پیش کرینگی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر راولپنڈی کے اندرونی علاقوں میں جہاں ایمر جنسی کی حالت میں ریسکیو کی بڑی گاڑیوں کی رسائی آسانی سے ممکن نہیں ہوتی ان علاقوں میں ایمر جنسی کی حالت میں شہریوں کو ریسکیو سروس فراہم کرنے کیلئے موٹر سائیکل ایمبو لینس چلانے کا اعلانکرنے کے بعد راولپنڈی میں ریسکیو کی ٹیموں کو 100موٹر سائیکل بھی فراہم کر دئیے گئے راولپنڈی میں40ٹرینڈریسکیو بائیکر موجودہیں ۔ راولپنڈی میں ریسکیو 1122 18مقامات پر 2شفٹوں میں 72بائیکرز ڈیوٹی انجام دینگے جن میں سے 50 راولپنڈی ریسکیو میں موجودتھے جبکہ باقی 22 دیگر اضلاع سے بلوائے گئے ھیں ۔