پشاور سے اسلام آباد آنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کارکنوں نے کنٹینر ہٹا کر راستے کلیئر کروا لئے۔
اٹک: اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے اٹک پل پر کنٹینر لگائے گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔ کارکنوں نے شدید توڑ پھوڑ کی اور بعدازاں کنٹینر ہٹا کر اپنے قبضے میں لے لیا۔