وزارت مذہبی امور نے حج 2017 کے لیے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے روانہ ہونے کا سلسلہ 24 جولائی سے 25 اگست تک جاری رہے گا جس کے لیے پہلی حج پرواز 24 جولائی کو عازمین کو اسلام آباد سے لے کر مدینے روانہ ہوگی۔جب کہ عازمین کو واپس لانے کے لیے حج پروازوں کا شیڈول 6 ستمبر سے شروع ہوگا جو 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ساتھ سعودی ایئرلائن، شاہین ایئر اور ایئربلو شامل ہوں گی۔وزارت کے مطابق حج کی معلومات ’’حج انفو ویب سائٹ‘‘ سے حاصل کی جاسکتی ہیں اور عازمین یہاں سے اپنی فلائٹ کا شیڈول بھی چیک کرسکتے ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت پاکستان سے ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حج ادا کریں گے۔