روات (اسد حیدری )بغیر ہیلمٹ ، بغیر لایسنس، اور بغیر آئنوں کے موٹرسائکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر نارتھ ٹو کے سیکٹر کمانڈر شہریار سکندر صاحب نے نیشنل ہائی وے پر بغیر ہیلمنٹ، بغیر لائسنس، اور بغیر عقبی آئنوں،اورکم عمر موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کروا دیا ہے،
انہوں نے بتایا کہ عموماً حادثات کی وجہ ان لوازمات کا نہ ہونا ہوتی ہے، والدین اپنے کم عمر اور ڈرائیونگ لائسنس سے محروم بچوں کو موٹر سائکل ہرگز نہ چلانے دیں، انہوں نے متنبہ کیاکہ ایسی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور موٹرسائکل بھی بند بھی کیے جایں گے۔