وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بندنہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے9محرم کوموبائل فون سروس بند رکھنےکی درخواست کی تھی۔موبائل فون سروس حساس علاقوں میں بندکرنےکی سفارش کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان حکومتوں ، فاٹا اوراسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ سے 9 اور10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی ہے ، یہ درخواست دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکی گئی ہے ۔
دوسری جانب کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ سمیت کئی شہروں میں آج اورکل ڈبل سواری پرپہلےہی پابندی عائدہے۔