اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس کے ملزمان خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دیے۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقدمات پر مزید کارروائی روک دی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کرایا جائے گا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کرائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔