counter easy hit

اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے پاکستان سپر لیگ کی فاتح بن گئی

Islamabad Pakistan

Islamabad Pakistan

دبئی……اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر پہلے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فاتح ٹیم نے 175رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیوائن اسمتھ نے 51گیندوں پر 7چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 73رنز اسکور کیے۔ خالد لطیف نے 16، شرجیل خان نے 13، ایندرے رسل نے 7 رنز بنائے جبکہ بریڈ ہیڈن 61 اور مصباح الحق ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی، ناتھن میک کولم، اعزاز چیمہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز اسکور کیئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد نے 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39بالز پر سب سے زیادہ 64رنز بنائے۔ کمار سنگاکارا نے 55، کیون پیٹرسن نے 18، انور علی نے 13، محمد نواز نے 7، سرفراز احمد نے 3 رنز اسکور کیے۔ گرینٹ ایلیٹ 12رنز جبکہ ناتھن میک کولم صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایندرے رسل نے 3، محمد عرفان نے 2، جبکہ سیموئیل بدری اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔