اسلام آباد…. پولیس نے بھارہ کہوہ کے علاقے سے مشتبہ شخص کو نفرت انگیز مواد کے ساتھ حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ضیاء الحق کے خلاف پہلے بھی تھانہ سبزی منڈی اور آئی نائن میں مقدمات درج ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔