وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتی اہلکار کے قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث پانچ رکنی افغان گروہ کو دھر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پولیس نے جرائم پیشہ افراد پر ایک اور کاری وار کیا ہے۔ امریکی سفارتی اہلکار کے قتل میں ملوث خطرناک افغان گینگ گرفتار ہو گیا ہے۔ بھارتی کرنسی، یورو، سونا اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس پی کیپٹن الیاس کے مطابق پانچ رکنی افغان گروہ کو خفیہ اطلاع پر جی نائن کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ خطرناک گینگ راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں وارداتیں کر چکا ہے۔ ایک سال قبل جی نائن میں امریکن سفارت خانے کے اہلکار کو بھی قتل کیا گیا تھا۔گروہ کے قبضے سے بتیس تولے سونا، تیرہ لاکھ پاکستانی روپے، بھارت، یورپ، کوریا اور روس اور دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور سات بیش قیمت گھڑیاں بھی ملی ہیں۔