counter easy hit

اسلام آباد، خواتین ٹیچرز اور نان ٹیچنگ سٹاف کے مظاہرے پر پولیس کا دھاوا، پی ٹی آئی راہنما اسد عمر کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد پولیس کا ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ مظاہرین پر دھاوا، تحریک انصاف کی شدید مذمت

ISLAMABAD, POLICE, ARREST, AND, MANHANDLED, FEMALE, TEACHERS, AND, NON, TEACHING, STAFF, PROTESTING, FOR, THEIR, RIGHTS

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) وفاقی دارالحکومت میں مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرے میں شامل  شعبہ تعلیم سے وابستہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف پر پولیس کا تشدد، کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصافکے راہنمائوں نے  اسلام آباد میں اساتذہ پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خواتین ٹیچرز پر تشدد کو قابل نفرت اقدام قرار دیا ہے۔

پرامن احتجاج کرنے والی خواتین اساتذہ کی گرفتاریوں پر شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما اسد عمر نے کہا کہ اساتذہ کی کھلے عام تذلیل نون لیگی حکومت شرمناک اقدام ہے۔ ملک کا تعلیم یافتہ ترین طبقہ گزشتہ چار سال سے اپنے حقوق کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ اساتذہ خصوصاً خواتین کی تذلیل کرکے حکومت نے تعلیم اور معاشرے میں خواتین کے صحت مند کردار دونوں سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ہر فورم پر اساتذہ سے کئے گئے وعدوں سے مکمل انحراف کی راہ پر گامزن ہیں۔

وزیر کیڈ بتائیں کہ قوم کے بچوں کو تعلیم دینے اور اپنا حق مانگنے کے علاوہ ان اساتذہ کا کیا جرم ہے۔ قوم کی ماؤں بیٹیوں کی حکومت کے ہاتھوں تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام آباد کے تعلیمی ادارے پہلے ہی اساتذہ کی قلت کا شکار ہیں۔ حکومت حراست میں لی گئی خواتین اساتذہ کو فوری رہا کرے۔ ماؤں بہنوں کیخلاف طاقت اور جبر آزمانے کی بجائے حکومت انہیں انکا حق دے۔ سڑکوں پر گھسیٹنے کی بجائے نون لیگ اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرے۔ اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ نون لیگی حکومت کے تشدد کا نشانہ بننے والے اساتذہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔