اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں اشارے کے باوجود کار نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان جاں بحق ہو گیاتاہم کار میں سوار لڑکی محفوظ رہی اورپولیس اہلکار فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں اہلکارنےناکے پرگاڑی کورکنےکااشارہ کیا مگر تیمور نامی نوجوان نے گاڑی نہ روکی تو پولیس اہلکار سمیع نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا ۔اس کے ساتھ گاڑی میں سوارلڑکی محفوظ رہی ،فائرنگ کر نے والا پولیس اہلکار فرار ہو گیا ۔ کارسوارکی لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ لڑکی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانےبھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےتیمورکا تعلق مردان اورلڑکی کاتعلق لاہورسےہے۔ پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے مشتعل ہوکرلاش کے ہمراہ فائرنگ کے مقام پر احتجاج شروع کیااور ٹائر جلاکرٹریفک بلاک کردی۔ مشتعل مظاہرین نےحکومت سے ذمہ دار اہل کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم پولیس کے جانب سے کل تک ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نوجوان کی لاش لے کر چلے گئے۔