اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) اسلام آباد پولیس نے گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا مقدمہ درج کر لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساہیوال کنول بھٹو نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا۔ایف آئی آر کنول بھٹو کی بیٹی کو نہاتے ہوئے رونے پر مالکن نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ایف آئی آر اے ڈی سی جی فنانس کنول بھٹو کی ساس اور والدہ بھی مقدمے میں نامزد۔ تھانہ ویمن پولیس نے طیبہ شوکت کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ تشدد کرنے کے بعد بچی کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔ تین ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی اور والدین کو بھی ذلیل کیا جاتا ہے۔