اسلام آباد: ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرلی ہے جس کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے ہی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے اسلام آباد کے مشہور و معروف چائے والے ارشد خان کے ساتھ۔ جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اس کی قسمت کا ستارہ ہی جگ مگا اٹھا۔ ارشد خان سوشل میڈیا سے ٹی وی کی زینت بنا جہاں سے اس نے ماڈلنگ شروع کردی اور اب دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم اسٹار بھی بن گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’چائے والا‘ ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شامل
ہاں جی ارشد خان کام کریں گے پاکستانی فلم کبیرمیں، اور ارشد اپنے حصے کا کام برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کرائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی وہ دبئی بھی روانہ ہورہے ہیں۔