بھارت نے پاکستان دشمنی میں سارک پر بھی وار کردیا، سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکارکردیاجس کے باعث علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کا فورم بھی بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بن گیا،بھارتی رویّے کی وجہ سےاسلام آباد میں سارک سربراہ اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
پاکستان نے نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کردی، بنگلا دیش نے سارک کے بائیکاٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار کی کانفرنس کے نتیجہ خیز ہونے کی امید نہیں ، اس لیے شرکت نہیں کررہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سارک کانفرنس جب بھی ہوئی پاکستا ن میں ہی ہوگی، پہلی بار نہیں کہ بھارت نے سارک سمٹ میں شرکت سے انکار کیا ہو۔