اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پولیس اور رینجرز کے گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں علی الصبح پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔
آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ، پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے بہارہ کہو اور ملحقہ آبادیوں میں گھروں ، ہوٹلوں اور ہاسٹلز کی تلاشی لی اور ایک سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔