وفاقی دارالحکومت بھی جعلسازوں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ سکیورٹی ادارے کے افسر کا بہروپ دھارنے والے چکرباز کو تین ساتھیوں سمیت دھر لیا گیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) شہر اقتدار میں پولیس کا چابک دستی سے وار، سکورٹی ادارے کا جعلی افسر تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ جعلی افسر کراچی کمپنی میں خیبر چوک ناکے پر پکڑا گیا۔ پولیس نے سکیورٹی ادارے کی جعلی نمبر پلیٹ لگی تین گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک سکیورٹی ادارے کی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان عمران خان، جعفر خان، عطاء اللہ اور عدنان خان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے چاروں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔