اسلام آباد ؛وزیر اعظم کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ وفا نہ ہوا، شہر اقتدار کے شہری سڑکوں پر نکل آئے
اسلام آباد(رپورٹ اسد حیدری) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھاتے ہی وعدہ کیا کہ وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی طرح گیس کی لوڈ شیڈنگ کو بھی ختم کر کے دم لیں گے۔ مگر وعدے کے باوجودگیس لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں ناکام رہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر شہریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند کر دی ۔شہریوں کے احتجاج کے باعث ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ احتجاجی مظاہرین کی شدید نعرے بازی
پچلھے سالوں کی طرح اس سال بھی شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گیس لوڈ شیڈنگ کو پورے ملک میں خاتمے کی یقین دہانی کرائی تھی ،