اسلام آباد(اصغر علی مبارک) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ہولی کے تہوار پر ہندواراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ سر دار ایاز صادق سپیکر اور مرتضیٰ جاوید عباسی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ہولی کے تہوار کے پر مسرت موقع پر جو کہ 1مارچ کو منایا جار رہا ہے ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باددی ہے ۔
سر دار ایاز صادق نے اپنے ایک پیغام میں ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رنگوں اور روشنیوں کے اس تہوار کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے میں انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔سپیکر نے ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھر پور شر کت انتہائی قابل تعریف ہے۔
ڈپٹی سپیکر نے بھی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے ملکی تر قی اور قومی اتحاد ،ہم آہنگی میں ہندو برادری کے کردار کو سر اہا ۔