counter easy hit

اسٹاک ایکس چینج ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں، فاروق ستار

Islamabad Stock Exchange

Islamabad Stock Exchange

اسلام آباد……..ایم کیوایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستار نےپاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اصل اسٹاک ایکس چینج تو کراچی اسٹاک ایکس چینج تھی، ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی دارالحکومت ہے اور رہنا چاہئے،اصل اسٹاک ایکس چینج توکراچی اسٹاک ایکس چینج ہے،لاہور اسٹاک اوراسلام آبادایکس چینج اس کا حصہ تھیں،اب اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے جومناسب نہیں۔وزیراعظم نے چند روز پہلے ہی کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی کو سراہاتھا،فاروق ستارنے کہاکہ کیااب کل پی آئی اے کا ہیڈآفس بھی اسلام آباد لے آئیں گے،وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی کا مطالبہ سنیٹ میں کیاگیا،ان کے خیال میں کچھ اہم ادارے جہاں ہیں وہیں رہنے چاہیں کیونکہ اداروں کی منتقلی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں ۔